Monday, 12 April 2021

تضاد دیوار پہ رینگتا ہوا کیڑا

 تضاد


دیوار پہ رینگتا ہوا کیڑا

نظر سے اوجھل ہو جاتا ہے

وہ دیوار کے آخری سرے تک پہنچ سکا

یا بیچ میں ہی گر گیا

دیوار ہی تو اس کے وجود کا سہارا ہے

وہ بس رینگنے کی آزادی چاہتا ہے

اگر وہ دیوار کے آخری سرے تک پہنچ گیا

تو اسے زندہ رہنے کا سُکھ ملے گا

مگر اس کا زندہ رہنا خطرہ ہے

کہ اس رینگتے ہوئے کیڑے کے مُردہ وجود پہ

بڑے بڑے ایوان کھڑے ہیں

جس میں بسنے والوں نے

کیڑے کو دیوار سے گِرایا

اور اب وہ اس کے سوگ میں

صدائے احتجاج بلند کریں گے


انجلا ہمیش

No comments:

Post a Comment