رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
ہے تِرا انتظار گلشن میں
رو رہی ہے بہار گلشن میں
آج پھر دامنِ امید مِرا
ہو گیا تار تار گلشن میں
پتیاں کب بکھیر دیں جھونکے
کس کو ہے اعتبار گلشن میں
کس قدر سخت جان تھا انجم
جو رہا سوگوار گلشن میں
سردار انجم
No comments:
Post a Comment