رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
برسوں پہلے کسی نے
طویل عمر کی دُعا دی تھی
اور ساتھ یہ بھی کہا تھا
کہ؛ تم ہنستے اچھے لگتے ہو
شاید اسی لیے ہی
زندہ بھی ہوں اور خوش بھی
کہ جینے کا تو شوق نہیں
مگر یہ حوصلہ بھی نہیں
کہ اس کی بات ٹال سکوں
خالد شریف
No comments:
Post a Comment