ایک رنگین خواب ہے دنیا
یا نشاط سراب ہے دنیا
غور سے پڑھ سکو تو سمجھو گے
ایک دلکش کتاب ہے دنیا
الجھنوں نے یہ کر دیا ثابت
اک مسلسل عذاب ہے دنیا
بھائی بھائی کا خون کرتا ہے
سوچو کتنی خراب ہے دنیا
ہے سزا ہی سزا ہمارے لیے
کس قدر پر عتاب ہے دنیا
دل لگاؤ نہ اس سے اے احسن
ایک بے فیض خواب ہے دنیا
احسن امام
No comments:
Post a Comment