عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ
کربلا اک مثال ٹھہر گئی
ہوتے ہیں زندگی میں سو صدمات
کم ہی اتنے قریب ہوتے ہیں
جیسے شبیر اور خدا کی ذات
آپ نے دیکھ تو لیا ہو گا
تھے بہتر کے ایک سے احساسات
کون گستاخ بھول سکتا ہے
سطوتِ دین اور غمِ سادات
درس گستاخ کو دیتی ہے وفائے شبیر
ہر وفادار کا آقا ہے حسین ابن علی
نہ کربلا نے چمن میں دیکھو
حسین ہر اک زمن میں دیکھو
لہو میں ڈوبے وفا کے جذبے
حسینیت کے بدن میں دیکھو
علی کی صورت، نبی کی سیرت
حسین کے بانکپن میں دیکھو
حسین تم کو بچا گیا ہے
تم اپنے گستاخ من میں دیکھو
گستاخ بخاری
No comments:
Post a Comment