Monday, 16 August 2021

محمد مصطفیٰ سالارِ دیں ہیں

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


 محمد مصطفیٰﷺ سالارِ دیں ہیں

محمد مصطفیٰﷺ انوارِ دیں ہیں

وہ فضلنا علیٰ بعضِ کی تفسیر

وہ اکمل، مستند معیار دیں ہیں

ہے ان کا نام انوارِ ہدایت

یقیناً مصطفیٰﷺ سرکارِ دیں ہیں

محمدﷺ دین کے جسمِ مطہر

صحابہ آپ کے رُخسارِ دیں ہیں

ہے ان کے فضل وحکمت کا نتیجہ

زمینِ دہر پر گلزارِ دیں ہیں

جنہیں دستِ نبیؐ نے چُھو لیا ہے

بہ فضل یزد وہ شہ کارِ دیں ہیں

بھروسہ ہے انہیں لطفِ نبیؐ کا

جو عبداللہ ہیں اور میخوارِ دیں ہیں

محمدﷺ با خبر ہیں با بصر ہیں

ہمارے سب کے واقفکارِ دیں ہیں

فقط گستاخ ہیں عاجز ہیں ہم لوگ

ہمارے من کہاں بسیارِ دیں ہیں


گستاخ بخاری

No comments:

Post a Comment