Friday, 17 December 2021

مجھے ہو ڈھونڈنا گر تو نئے رستوں میں ڈھونڈو گے

 تلاش


مجھے ہو ڈھونڈنا گر تو

نئے رستوں میں ڈھونڈو گے

نئی سوچوں میں پاؤ گے

نئے رشتوں میں ڈھونڈو گے

بنا ہے بادلوں میں جو

مِرا گھر ہے

مِرا در ہے

مجھے ملنے کی چاہت ہے

تو پھر

اونچے ہمالہ کی بلندی سے نہ گھبراؤ

چلے آؤ

وگرنہ اے مِرے سائل

پلٹ جاؤ تو بہتر ہے


طلعت فاروق

No comments:

Post a Comment