خود پہ ہی مر جائیں گے سوچا نہ تھا
کام یہ کر جائیں گے سـوچا نہ تـھا
زندگی کی راہ پر چلتے ہوئے
لوٹ کر گھر جائیں گے سوچا نہ تھا
جیتنے کے شوق میں ہم ہار کر
نام یوں کر جائیں گے سوچا نہ تھا
مرتضٰی کے واسطے دہلیز پر
پھول وہ دھر جائیں گے سوچا نہ تھا
مرتضٰی شاہین مندھرو
No comments:
Post a Comment