عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ بر امام عالی مقام
سلامی کیا کوئی بیکار ہے جی سے گزر جانا
حیاتِ جاوداں ہے شاہ کے ماتم میں مر جانا
نہ آتا جنہیں راہ حقیقت سے گزر جانا
حسینؑ ابن علیؑ سے سیکھ لیں وہ لوگ مر جانا
غم آلؑ نبیﷺ ممکن نہیں دل سے اتر جانا
نہ بھولیں گے کسی کا ہم جواں ہوتے ہی مر جانا
مٹانے سے کسی کے نام مٹ جائے ابھی کیونکر
ابھی تو رنگ لائے گا شہؑ بے کس کا مر جانا
حکیم چھنومل دہلوی
No comments:
Post a Comment