Monday, 8 August 2022

ابن زہرا کربلا کی خاک پر سجدے میں ہے

 عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ بر سید سجاد


ابنِ زہراؑ کربلا کی خاک پر سجدے میں ہے

ظلمتوں کے درمیاں نورِ سحر سجدے میں ہے

بر سرِ نوکِ سناں، قرآں کے قاری نے کہا

منزلِ عشقِ خدا کی رہگزر سجدے میں ہے

جان کر حق کی حقیقت حُر یہ بولا یا حسینؑ

میرا سجدہ بھی اُدھر اب تُو جدھر سجدے میں ہے

مہر ہوں اس پیکر صبر و رضا پر صد سلام

جو لُٹا کر راہِ حق میں گھر کا گھر سجدے میں ہے


فریدالحق گیلانی

No comments:

Post a Comment