عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ بر امام عالی مقام
حسینؑ ابنِ علیؑ ہیں فرد یکتا
کوئی مظلوم ایسا تھا نہ ہو گا
دیا سر آپ نے راہِ خدا میں
کِیا دین نبیﷺ کو دین اپنا
جگر بند علیؑ و فاطمہؑ ہے
رسول اللہﷺ کا پیارا نواسا
کیا آل نبیﷺ کو قتل صد حیف
مسلمانو! کیا یہ ظلم کیسا؟
ولائے سبط پیغمبرﷺ ہے نعمت
یہ نعمت ہو عطا ہر اک کو مولا
سر کشن پرشاد شاد
No comments:
Post a Comment