عارفانہ کلام نعتیہ کلام
سرکارؐ مسکرا کے جدھر دیکھنے لگے
رحمت میرے خدا کی ادھر دیکھنے لگے
نیت کچھ اور تھی ،مگر ایسا کرم ہوا
گھبرا کے مصطفیٰؐ کو عمر دیکھنے لگے
سدرہ سے آگے جب بڑھے سرکارؐ کے قدم
جبریلؑ گھوم گھوم کے پر دیکھنے لگے
نہ پوچھیے میرے تصوّرات کا عالم
گھر بیٹھے سرکارؐ کا گھر دیکھنے لگے
راہی بستوی
No comments:
Post a Comment