عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام مرثیہ
خوشی سے جھوم کے اکثر درود پڑھتے ہیں
مدینے والے کبوتر درودﷺ پڑھتے ہیں
قسم خدا کی فرشتے دیار ِ طیبہ میں
"خدا کے پیارے نبی پر درود پڑھتے ہیں"
زبان والوں کی باتیں جناب کیا کیجے
مرے نبیﷺ پہ تو کنکر درود پڑھتے ہیں
ہوں نام لیوا کہیں بھی، کسی بھی حال میں ہوں
رسول حقﷺ پہ برابر درود پڑھتے ہیں
زمیں پہ صرف بشر ہی درود پڑھتے نہیں
فلک پہ قدسی بھی مل کر درود پڑھتے ہیں
مصیبتوں کو ٹھکانے لگانے کی خاطر
ادب کے ساتھ گداگر درود پڑھتے ہیں
ظہیر بیٹھتے اٹھتے غموں سے بچنے کو
مدینے والے پہ اکثر درود پڑھتے ہیں
ظہیر غازیپوری
No comments:
Post a Comment