عارفانہ کلام منقبت سلام ہدیۂ عقیدت
فرازِ عرش کا تارا حسینؑ ابن علیؑ
نبیﷺ کا راج دلارا حسین ابن علی
نبیﷺ کی لاڈلی دُختر کا لاڈلا بیٹا
حسنؑ کی آنکھ کا تارا حسین ابن علی
یہ مشکلوں نے مجھے گھیر ہی لیا تھا مگر
تمہارے نام نے تارا حسین ابن علی
یہی دعا ہے مِرے دل کی کربلا جاؤں
بُلا بھی لیجے خدارا! حسین ابن علی
بقائے دِین میں شامل ہے تیرے گھر کا لہو
علیؑ سا لال بھی وارا حسین ابن علی
نہیں ہے خوف مجھے کوئی روزِ محشر کا
مِرا بنیں گے سہارا حسین ابن علی
حسینؑ آپ کے در کا فقیر ہے حارث
کرم ہو اس پہ خدارا! حسین ابن علی
حارث دھنیال
No comments:
Post a Comment