ملی نغمہ
یہ دیس ہمارا ہے، اسے ہم نے سنوارا ہے
اس کا اک اک ذرہ ہمیں جان سے پیارا ہے
یہ دیس ہمارا ہے، اسے ہم نے سنوارا ہے
یہ دیس یہ دیس۔۔
مزدور بھی ہم اس کے، دہقان بھی ہم اس کے
اللہ کی رضا سے ہیں، نگہبان بھی ہم اس کے
رنگ اس کو دئیے ہم نے، اسے ہم نے نکھارا ہے
یہ دیس ہمارا ہے، اسے ہم نے سنوارا ہے
یہ دیس یہ دیس۔۔
شاہین بھی ہم اس کے جوان بھی ہم اس کے
بہتے ہوئے پانی پر نگہبان بھی ہم اس کے
اٹھا لو ذرا پرچم، پھر اس نے پکارا ہے
یہ دیس ہمارا ہے، اسے ہم نے سنوارا ہے
یہ دیس یہ دیس۔۔
بشیر فاروق
No comments:
Post a Comment