Friday, 9 September 2022

کہا تھا نا محبت کے سمندر میں

 کہا تھا نا؟

محبت کے سمندر میں

اترنے سے ذرا پہلے

بس اتنا سوچ لینا تم

کہ یہ ایسا سمندر ہے

کنارہ ہی نہیں جس کا

جو اس میں پاؤں رکھتا ہے

وہ اس میں ڈوب جاتا ہے

کہا تھا نا

محبت کے سمندر میں

اترنا کھیل مت سمجھو

کہا تھا نا


سباس گل کے افسانے سے اقتباس

No comments:

Post a Comment