Sunday, 10 April 2016

فراق ہجرِ یار میں عجیب حال ہو گیا

فراقِ ہجرِ یار میں عجیب حال ہو گیا
عجیب حال ہو گیا، تو پھر وصال ہو گیا
'وہ کہہ رہا تھا 'زندگی گزارنا محال ہے
'وہ مجھ سے کہہ رہا ہے 'یار یہ کمال ہو گیا
میں شدتِ بیان سے نکل سکوں تو پھر کہوں
کہ میرا لہجۂ سکوت بے مثال ہو گیا
بہت ہوا تو یہ ہوا، فریبِ آرزو یہاں
طلب کے آئینے پہ عکسِِ پُر جمال ہو گیا
ہے آج بھی وہ منتظر تِری نگاہِ ناز کا
جو سبزہ تیرے راستے میں پائمال ہو گیا

تسنیم عابدی

No comments:

Post a Comment