Monday, 2 January 2017

میں بن پتنگ اڑ جاؤں گی ہوا کے سنگ لہراؤں گی

فلمی گیت

میں بن پتنگ اڑ جاؤں گی
ہوا کے سنگ لہراؤں گی
تو دھرتی پر مجھے بلائے
میں آکاش کو جاؤں رے
ہوا کے سنگ لہراؤں گی
میں بن پتنگ اڑ جاؤں گی

جگنو بن کر چم چم چمکوں
اڑتی پھروں ہواؤں میں
برکھا بن کر چھم چھم برسوں
چھپتی پھروں گھٹاؤں میں 
گیت ملن کے گاؤں رے
ہوا کے سنگ لہراؤں گی
میں بن پتنگ اڑ جاؤں گی

چندا کی نگری میں جا کر 
چھن چھن ناچوں گاؤں میں
چندا تارے سن سن ناچیں
ایسا گیت سناؤں میں
اونچا نگر بساؤں رے
ہوا کے سنگ لہراؤں گی
میں بن پتنگ اڑ جاؤں گی

مشیر کاظمی

No comments:

Post a Comment