فلمی گیت
بہت خوبصورت ہے میرا صنم
خدا ایسے مکھڑے بناتا ہے کم
بہت خوبصورت ہے میرا صنم
اٹھی ہیں جو شرمیلی کجراری آنکھیں
تو سورج کی لَو تھرتھرانے لگی ہے
حیا ان نظاروں کو آنے لگی ہے
دھنک ٹوٹی آیا بدن میں جو خم
بہت خوبصورت ہے میرا صنم
سنواری گئی ہوں گی جب تیری زلفیں
اڑی ہوں گی لاکھوں فرشتوں کی نیندیں
بنائے گئے ہوں گے جب ہونٹ تیرے
کئی سال نکلے نہ ہوں گے سویرے
قیامت جگاتے ہیں تیرے قدم
بہت خوبصورت ہے میرا صنم
جہان چلتے چلتے قدم رک گئے ہیں
سمجھ لو بہاروں کی منزل وہیں ہے
خدا کی قسم تُو جہاں سے حسیں ہے
کوئی دوسرا تجھ سا ممکن نہیں ہے
بنا کے مصور نے توڑا قلم
بہت خوبصورت ہے میرا صنم
تسلیم فاضلی
No comments:
Post a Comment