Monday, 2 January 2017

روٹھے ہو تم تم کو کیسے مناؤں پیا بولو نا بولو نا

فلمی گیت

روٹھے ہو تم، تم کو کیسے مناؤں پیا
بولو نا، بولو نا۔۔۔۔۔

خوشبو بن کے آؤں، سانسوں میں بس جاؤں 
کیسے تم کو مناؤں 
روٹھے ہو تم، تم کو کیسے مناؤں پیا 
بولو نا، بولو نا۔۔۔۔۔

تم بن پیا جیا مورا نہیں لاگے
تڑپے ہے ترسے ہے ساری رات جاگے
مانو گے کیسے پیا یہ بتا دو
جل جل کے مر جائیں ایسے نہ سزا دو
آنسو ہیں آنکھوں میں، ہلچل ہے سانسوں میں 
تمہی کو چاہوں میں
روٹھے ہو تم، تم کو کیسے مناؤں پیا 
بولو نا، بولو نا۔۔۔۔۔

دیکھو پیا ایسے تو نہ تڑپاؤ
جس دل میں رہتے ہو اس کو نہ دکھاؤ
کیا میں کروں پیا مجھے یہ بتا دو
تم کو میرے سر کی قسم اب تو مسکرا دو
ورنہ میں رو دوں گی، پھر نہ کبھی بولوں گی
اپنی جاں دے دوں گی
روٹھے ہو تم، تم کو کیسے مناؤں پیا 
بولو نا، بولو نا۔۔۔۔۔

خوشبو بن کے آؤں، سانسوں میں بس جاؤں 
کیسے تم کو مناؤں
تم جو کہو تم کو مر کے مناؤں پیا
بولو نا، بولا نا۔۔۔۔۔

تسلیم فاضلی

No comments:

Post a Comment