Sunday, 1 January 2017

پھر آ کے چلے جانا، اک بار چلے آؤ

فلمی گیت

پھر آ کے چلے جانا، پھر آ کے چلے جانا 
اک بار چلے آؤ، صورت تو دکھا جاؤ
اک بار چلے آؤ

تم کو میرے گیتوں کا سنگیت بلاتا ہے
کچھ گیت میرے سن لو کچھ اپنی سنا جاؤ
اک بار چلے آؤ، پھر آ کے چلے جانا

جو تم کو بلائیں پھر تم شوق سے مت آنا
کس بات پہ روٹھے ہو اتنا تو بتا جاؤ
اک بار چلے آؤ، پھر آ کے چلے جانا

کیا دل کے تڑپنے کا احساس نہیں تم کو 
اب جان پہ بن آئی، للہ! چلے آؤ
اک بار چلے آؤ، صورت تو دکھا جاؤ

اک بار چلے آؤ، پھر آ کے چلے جانا
صورت تو دکھا جاؤ، اک بار چلے آؤ

تسلیم فاضلی 

No comments:

Post a Comment