Monday, 2 January 2017

وہی باتیں پرانی اور کیا

وہی باتیں پرانی، اور کیا
وہ اک جھوٹی کہانی، اور کیا
تکلف ایک پیالی چائے کا
کرو گے مہربانی، اور کیا
نہیں بھولا نہیں، تم یاد ہو
ارے یہ بے دھیانی، اور کیا
میں شاعر ہوں مرے ہی واسطے
صحیفے آسمانی، اور کیا
یہ میری مسکراہٹ کی وجہ
وہ اک پریوں کی رانی، اور کیا
محبت ہو گئی مجھ کو اسی سے
وہی پاگل دِوانی، اور کیا

اسد قریشی

No comments:

Post a Comment