Monday, 2 January 2017

پتھر کے صنم تجھے ہم نے محبت کا خدا جانا

فلمی گیت

پتھر کے صنم! تجھے ہم نے محبت کا خدا جانا
بڑی بھول ہوئی ارے ہم نے یہ کیا سمجھا یہ کیا جانا
پتھر کے صنم تجھے ہم نے محبت کا خدا جانا

چہرہ تیرا دل میں لیے چلتے رہے انگاروں پہ
تُو ہو کہیں سجدے کیۓ ہم نے تِرے رخساروں پہ
ہم سا نہ ہو کوئی دیوانا
پتھر کے صنم تجھے ہم نے محبت کا خدا جانا

سوچا تھا یہ بڑھ جائیں گی تنہانیاں جب راتوں کی
رستہ ہمیں دکھلائے گی شمعِ وفا ان ہاتھوں کی
ٹھوکر لگی تب پہچانا
پتھر کے صنم تجھے ہم نے محبت کا خدا جانا

اے کاش کہ ہوتی خبر تُو نے کسے ٹھکرایا ہے
شیشہ نہیں ساغر نہیں مندر سا اک دل ڈھایا ہے
تا آسماں ہے ویرانا
پتھر کے صنم تجھے ہم نے محبت کا خدا جانا

پتھر کے صنم تجھے ہم نے محبت کا خدا جانا
بڑی بھول ہوئی ارے ہم نے یہ کیا سمجھا یہ کیا جانا

مجروح سلطانپوری

No comments:

Post a Comment