Sunday, 20 September 2020

میرے کپڑوں میں ٹنگا ہے تیرا خوش رنگ لباس

 لباس


میرے کپڑوں میں ٹنگا ہے 

تیرا خوشرنگ لباس

گھر پہ دھوتا ہوں ہر بار اسے اور سکھا کے پھر سے

اپنے ہاتھوں سے اسے استری کرتا ہوں مگر

استری کرنے سے جاتی نہیں شکنیں اس کی 

اور دھونے سے گلے شکوؤں کے چکتے نہیں مٹتے

زندگی کس قدر آساں ہوتی

رشتے گر ہوتے لباس

اور بدل لیتے قمیضوں کی طرح


گلزار

No comments:

Post a Comment