Monday, 12 April 2021

کہ جو بھی یہاں ہے کسی قفس میں ہے

لکھو

کہ چیل کے پنجے میں

سانپ کا سَر ہے

لکھو

کہ سانپ کا پَھن

چھپکلی کے اُوپر ہے

لکھو

کہ مُونہہ میں اُسی چھپکلی کے جھینگر ہے

لکھو

 کہ چیوُنٹا جھینگر کی دسترس میں ہے

لکھو

کہ جو بھی یہاں ہے

کسی قفس میں ہے


ندا فاضلی

No comments:

Post a Comment