رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
گُنگ ہوتی ہوئی صدا سُن لے
ہے مِری آخری دُعا، سن لے
ابھی ملنے کی بات مت کرنا
کہیں ایسا نہ ہو، وبا سن لے
زندگی سوز کی ہے پروردہ
زندگی ساز ہے، بجا سن لے
تیرگی کی ہوا چلے، اور پھر
اس کو خیمے کا اک دِیا سن لے
سفیر نوتکی
No comments:
Post a Comment