Tuesday, 13 April 2021

کتنی دلکش ہوتی ہیں خوش فہمیاں

 بدلتے پہلو


کتنی دلکش ہوتی ہیں خوش فہمیاں

ختم ہونے سے پہلے

بڑے رنگین ہوتے ہیں خواب

بکھرنے سے پہلے

بہت حسین ہوتے ہیں پھول

مُرجھانے سے پہلے

بے حد خوبصورت ہوتی ہے محبت

بے وفائی سے پہلے

ہر آغاز پہنچتا ہے انجام کو

ملن کا پیچھا کرتی ہے جدائی

دن کے پہلو میں رہتی ہے رات

اور زندگی کا دامن تھامے

سایہ سی چلتی ہے موت

زندگی کے اتار چڑھاؤ

دل پر چھوڑ جاتے ہیں نقش

اگر انسان کا بس چلتا

کیا وہ خوشی کے پَل ہی نہیں چُنتا 


ایلزبتھ کورین مونا

No comments:

Post a Comment