Thursday, 15 July 2021

شام گھر جائے گی میں کدھر جاؤں گا

 شام گھر جائے گی میں کدھر جاؤں گا

آس مر جائے گی میں کدھر جاؤں گا

وہ پری ایک دن چھوڑ کر جو مجھے

چاند پر جائے گی میں کدھر جاؤں گا

تُو جدھر جائے گی جاؤں گا میں ادھر

تُو کدھر جائے گی میں کدھر جاؤں گا

زندگی تیری طرح گزرتا ہوں میں

تُو گزر جائے گی میں کدھر جاؤں گا

تیرا گھر ہے ادھر، میرا گھر ہے کھنڈر

تُو ادھر جائے گی میں کدھر جاؤں گا

تیرے وعدے پہ سب چھوڑ آیا ہوں میں

تُو مُکر جائے گی، میں کدھر جاؤں گا

ایک دن یہ طبیعت مِری جانِ جاں

تجھ سے بھر جائیگی میں کدھر جاؤں گا


علی عمران

No comments:

Post a Comment