عشق جن کو بھی تیرا مل جائے
وہ بڑے خاص لوگ ہوتے ہیں
دل کوئی رہ گزر نہیں ہوتا
دل میں کچھ خاص لوگ ہوتے ہیں
حال دل جب بھی کہنے جاتا ہوں
آپ کے پاس لوگ ہوتے ہیں
وہ جو ہونٹوں کو سی کے رکھتے ہیں
کتنے وہ خاص لوگ ہوتے ہیں
جو مٹا دیں امیدیں سب اپنی
کتنے بے آس لوگ ہوتے ہیں
سہیل رائے
No comments:
Post a Comment