Wednesday, 22 December 2021

ماں جی بارش کے آنے سے پہلے

 کچا رشتہ


ماں جی

بارش کے آنے سے پہلے ہی

ہم چاروں پانچوں بھائی مل کر

اپنے ہاتھوں

اپنے گھر کو لیپا پوتا کرتے ہیں

ماں جی

ہلکی ہلکی بوندا باندی ہی سے

اپنے گھر کی چھت سے پانی رسنے لگتا ہے

اور آندھی آنے سے پہلے ہی

اپنے گھر کی دیواریں ہلنے لگتی ہیں

ماں جی

گوبر، چکنی مٹی اور پانی

ان تینوں میں

کون سا رشتہ کچا ہے


احسن سلیم

No comments:

Post a Comment