چھٹی حس
کبھی باغ میں
شام ہونے سے کچھ دیر پہلے
جو پھولوں سے خوشبو کی دعوت پہ آؤں
تو میں اپنے اس ان چُھوئے جسم کا سب سے بے باک حصہ
بؤا جی کی بھیجی ہوئی بیس پچیس روپے والی چادر
(جو اس وقت کی سب سے مہنگی نئی اور نایاب تھی)
گانٹھ در گانٹھ گٹھری میں اچھی طرح سے
چھپا کر ہی آتی ہوں
بے باک حصہ
چھٹی حس ہے میری
عروبہ نقوی
No comments:
Post a Comment