آج مجھے کیا ہو گیا ہے
کیا یہ میں ہی ہوں
انسانی آنکھ سے بھی نہ دیکھے جا سکنے والے
کے خوف میں مبتلا ہو کر
میں اپنے ہی گھر میں قید ہو گیا ہوں
صبح سویرے
اپنی بالکنی سے ایک معصوم اور بے خوف چڑیا کو
فضا میں اڑتے دیکھ کر
آج مجھے پہلی بار
اس پر رشک آیا
اور اپنے آپ پر حیرت
سعید سادھو
سعید قریشی
No comments:
Post a Comment