Tuesday, 15 March 2022

تمہاری آنکھ میں سہرا دکھائی دیتا ہے

 تمہاری آنکھ میں سہرا دکھائی دیتا ہے

کسی سے پیار تھا گہرا، دکھائی دیتا ہے

یہ بادلوں میں ابھرتے نقوش دیکھے ہیں

ہمیں تو آج بھی چہرہ دکھائی دیتا ہے

تمہارا روپ ہمیشہ چھپا سا رہتا ہے

تمہاری زلف کا پہرہ دکھائی دیتا ہے

تمہارا حسن بھلا عمر کیا گھٹائے گی

یہ چاند جھیل میں ٹھہرا دکھائی دیتا ہے

تمہاری یاد بسیرا سا کر گئی مجھ میں

ہر ایک خواب سنہرا دکھائی دیتا ہے


شہاب الدین شاہ

No comments:

Post a Comment