بلا سے اپنے گر اجنبی ہے
مجھے محبت اسی نے دی ہے
ہمارے جیسا ہی سوچتا ہے
ہمارے جیسا ہی آدمی ہے
جو رستہ روکے کھڑی ہوئی تھی
وہ آج دیوار گر پڑی ہے
یہ شان و شوکت جو دیکھتے ہو
یہ سب دکھاوہ ہے ظاہری ہے
کہیں تو ہم کو بھی جا ملے گی
خدا کی دنیا بہت بڑی ہے
جو میں سمجھتا ہوں گفتگو ہے
جو تم سمجھتے ہو شاعری ہے
تمہاری چاہت مِرا اثاثہ
تمہاری چاہت ہی زندگی ہے
جو پیار دیتا ہے سب کو انجم
خدا قسم ہے، خدا وہی ہے
غنی الرحمٰن انجم
No comments:
Post a Comment