Wednesday, 10 August 2022

کوئی آیا نہ مصطفیٰ جیسے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


ایسا جھونکا لگا صبا جیسے

یہ مدینے کی ہو ہوا جیسے

دل کی دھڑکن میں مصطفیٰؐ جیسے

ڈھل گیا نورِ کبریا جیسے

سوچ سکتا ہے کوئی کیا جیسے

چاند ٹکڑوں میں دو ہوا جیسے

آئے دنیا میں انبیاء، لیکن

کوئی آیا نہ مصطفیٰؐ جیسے


گل بخشالوی

No comments:

Post a Comment