عارفانہ کلام نعتیہ کلام
بس ایک نُور دمِ خلقِ دو سرا ہے سو ہے
یہ سارا اسمِ محمدﷺ کا معجزہ ہے سو ہے
عمل کہاں تھے کہ بخشش کی آس بھی کرتے
مگر جو شافعِ محشرؐ کا آسرا ہے، سو ہے
وہ کرب ہے کہ زمیں راکھ ہو گئی ہوتی
بس ایک رحمتِ سردارِؐ انبیاؑ ہے، سو ہے
جہاں میں کون ہوا صاحبِ شرف، لیکن
جو شاہِ کون و مکاںؐ کا کوئی گدا ہے، سو ہے
نہیں ہے کچھ بھی مجھے اس دلیل سے بڑھ کر
مِرے نبیؐ نے بتایا تھا اک خدا ہے، سو ہے
مِرے وجود کی پہچان بھی کہاں ہوتی
لبوں پہ اسمِ محمدؐ رکھا ہوا ہے سو ہے
اظہر نقوی
No comments:
Post a Comment