Saturday, 13 August 2022

چاند روشن چمکتا ستارہ رہے سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے

 ملی/قومی گیت/نغمہ


چاند روشن چمکتا ستارہ رہے

سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے

چاند روشن چمکتا ستارہ رہے

سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے


اس جھنڈے پہ اب قوم کی لاج ہے

اس جھنڈے پہ سب کی نظر آج ہے

جان سے کیوں نہ ہم کو یہ پیارا رہے

چاند روشن چمکتا ستارہ رہے

سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے


اپنی عزت کا غیرت کا ہے یہ نشان

یہ ہمارا ہے ہم اس کے ہیں پاسباں

ہمتوں کے لیے یہ سہارا رہے

چاند روشن چمکتا ستارہ رہے

سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے


جب تلک دم میں دم ہے یہ لہرائے گا

دیکھ لینا یہ دنیا پہ چھا جائے گا

جان عزت کا اس کی خدارا رہے

چاند روشن چمکتا ستارہ رہے

سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے


شوکت تھانوی

پاکستانی قوم اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو پچھترواں یوم آزادی مبارک ہو

No comments:

Post a Comment