Saturday, 13 August 2022

اللہ کا احسان ہے ہمارا پاکستان ہے

 ملی/قومی گیت/نغمہ

ماؤں کی دعا پوری ہوئی اور ہمیں

اتنی پیاری دنیا میں گھر مل گیا

اللہ کا احسان ہے، ہمارا پاکستان ہے

ہم آن، ہم شان، ہم اس کی جان ہیں، ہم پاکستان ہیں

ہم اس کی جان ہیں، ہم پاکستان ہیں

ہر اک لمحہ اس کی خاطر کام کرنا ہے

دنیا میں اب روشن اس کا نام کرنا ہے

ہم آن، ہم شان، ہم اس کی جان ہیں، ہم پاکستان ہیں

ہم اس کی جان ہیں، ہم پاکستان ہیں

وقت پڑے تو اس کی خاطر ہر دکھ سہہ لیں گے

جان لبوں پر آ جائے تو پھر بھی کہہ دیں گے

ہم آن، ہم شان، ہم اس کی جان ہیں، ہم پاکستان ہیں

ہم اس کی جان ہیں، ہم پاکستان ہیں

خواب ہے اقبال کا اور قائد کی امنگ

جیون سنگ لگائے رکھنا اس کی ہر لگن

ہم آن، ہم شان، ہم اس کی جان ہیں، ہم پاکستان ہیں

ہم اس کی جان ہیں، ہم پاکستان ہیں

ماؤں کی دعا پوری ہوئی اور ہمیں

اتنی پیاری دنیا میں گھر مل گیا

اللہ کا احسان ہے ہمارا پاکستان ہے

ہم آن، ہم شان، ہم اس کی جان ہیں، ہم پاکستان ہیں

ہم اس کی جان ہیں، ہم پاکستان ہیں

محمد ناصر

پاکستانی قوم اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو پچھترواں یوم آزادی مبارک ہو

No comments:

Post a Comment