عارفانہ کلام منقبت سلام بحضور امام حسینؑ
ہر ایسا اشک جو شبیرؑ کے لیے نہ گِرے
مِرے لیے تو برابر ہے وہ گرے نہ گرے
گرے تھے سامنے اصغرؑ سے لے کے اکبرؑ تک
حسینؑ، ہاشمی معیارِ ضبط سے نہ گرے
یہ حرفِ علّت اگر ہے بھی، ان کے نام میں ہے
سو جب بھی شعر میں باندھو، علیؑ کی ی نہ گرے
وہ آہ، آہ نہیں جس کو بھر کے زخم بھریں
وہ اشک، اشک نہیں دل جو چیر کے نہ گرے
عمیر نجمی
No comments:
Post a Comment