Tuesday, 3 January 2017

میں تری یاد میں ہوں صبح ازل سے بے کل

میں تِری یاد میں ہوں صبحِ ازل سے بیکل
مختصر تذکرۂ غم بھی ہے اک طولِ عمل
نہ تردد، نہ تفکر، نہ جہنم، نہ عذاب
کس فضا میں لیے پھرتا ہے مِرا حسنِ عمل
رنگ ہے جزوِ غلط، عالمِ بے رنگی کا
اسے کیا کہیۓ جو سمجھا مجھے نقشِ محمل
میری خوددارئ احساس، الہٰی توبہ
خود ہی رہگیرِ شبِ تار ہوں، خود ہی مشعل

ساغر نظامی

No comments:

Post a Comment