سورج کبھی تو میرے نشانے پہ آئے گا
پھر چاند🌕 کا دماغ ٹھکانے پہ آئے گا
میں مانتا ہوں کوئی نہیں اس سا خوش مزاج
میں جانتا ہوں جب وہ رُلانے پہ آئے گا
✨ہر کام اپنا ہو گا برابر اسی طرح✨
تنہا نہیں پھروں گا میں جنگل میں عمر بھر
کوئی پرند🐦 تو مِرے شانے پہ آئے گا
کل شام جھیل پر نہیں جاؤں گا میں حسنؔ
کل شام میرے گھر کوئی کھانے پہ آئے گا
حسن عباسی
No comments:
Post a Comment