Saturday, 19 September 2020

سرمئیں دیدۂ گریاں کو بہت یاد کیا

 سرمئیں دیدۂ گریاں کو بہت یاد کیا

ہم نے اس جانِ تمنا کو بہت یاد کیا 

ایک دیکھا ہوا احوال سناتا ہوں تمہیں

ڈوبنے والے نے نیّا کو بہت یاد کیا

کبھی گلدان میں دیکھی جو بکھرتی ہوئی ریت

ایک صحرائی نے صحرا بہت یاد کیا

اپنے چہرے کو رکھا دیر تلک لال گلال

صبح نے جب رخِ زیبا کو بہت یاد کیا

کام آیا نہ کسی باغ کی سیرابی میں

قطرۂ آب نے دریا کو بہت یاد کیا


اقبال پیرزادہ

No comments:

Post a Comment