Monday, 22 March 2021

آ گیا دل جو کہیں اور ہی صورت ہو گی

 آ گیا دل جو کہیں اور ہی صورت ہو گی

لوگ دیکھیں گے تماشا جو محبت ہو گی

دل لگی ترکِ محبت نہیں تقصیر معاف

ہوتے ہوتے مِرے قابو میں طبیعت ہو گی

ان کے آنے کی خبر سن کے تو یہ حال ہوا

جب وہ آئیں گے تو پھر کیا مِری حالت ہو گی

ٹکڑے کر ڈالے کوئی اس کے تو میں بھی خوش ہوں

دل نہ ہو گا نہ مِری جان!! محبت ہو گی

اے دل زار!! مزہ دیکھ لیا الفت کا؟

ہم نہ کہتے تھے کہ اس کام میں ذِلت ہو گی


جوہر فرخ آبادی

مادھو رام جوہر

No comments:

Post a Comment