قیمتی صفر
جب
گھر میں عورت آئی
میں تقسیم ہوا
پھر بچے آئے
اور تقسیم ہوا
پھر ایک دن میں
صفر بن گیا
اب
ہر تقسیم شدہ عدد کے لیے
بس اتنا ہی اہم ہوں
کہ
وقت پڑتا ہے تو
اپنی طاقت بڑھانے کے لیے
میرا سہارا لیتے ہیں
پھر
صفر کہہ کر
خود سے الگ کر دیتے ہیں
اعظم راہی
No comments:
Post a Comment