Friday, 7 May 2021

کیا کبھی دیکھا ہے مقدس دوپہروں میں

 کیا کبھی دیکھا ہے

مقدس دوپہروں میں

بوڑھی عورتوں کو

قطاروں میں 

محافظوں کو تلاشی دے کر

مین گیٹ پار کرتے ہوئے

جہاں نوازے ہوئے تکبّر

سخاوت کرتے ہیں

تھوڑا سا آٹا

تھوڑا سا گھی


افتخار بخاری

No comments:

Post a Comment