عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ
آلِ عبا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو
میں کربلا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو
اصحابِ مصطفیٰؐ ہوں، کہ آلِؑ رسولؐ ہوں
ہر با صفا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو
رہتا ہوں ہر گھڑی میں حصارِ درود میں
صلی علیٰ کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو
مجھ پر مِرے رسولﷺ کی رحمت ہمیشہ ہے
غارِ حرا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو
ہے چادرِ بتولؑ مِرے سر کا آسماں
اُجلی ردا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو
کوہِ صفا سے کرب و بلا کی زمین تک
بس لَا الہ کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو
خلعت کا رنگ چھوڑ کہ دُکھ اوڑھ کر صفی
بزمِ عزا کے ساتھ ہوں ،تم کس کے ساتھ ہو
صفی ربانی
No comments:
Post a Comment