Friday, 12 August 2022

دیتا ہے سخاوت کو سخا اور طرح کی

 عارفانہ کلام منقبت سلام بر سیدنا عثمانؓ


دیتا ہے سخاوت کو سخا اور طرح کی

عثمانِؓ غنی کی ہے ادا اور طرح کی 

دو نور سے روشن ہے دیا اس کے حرم کا

مت پوچھئے رومان ہے کیا اس کے حرم کا

عفان کے عثمانؓ پہ قربان مِری جان

سرنامۂ احسان پہ قربان مِری جان 

سیکھی ہے ملائک نے حیا اس کی حیا سے

اور اس کے محافظ ہیں پیمبر کے نواسے

پڑھتا رہوں اس پیکرِ تقدیس پہ صلوات

پڑھتا رہوں میں بیعتِ رضوان کی آیات 

ہونٹوں پہ سیکفیکھم اللّٰہ کی آیت 

آغوش میں بھر رکھی ہے کونین کی دولت 

عثمانؓ کے سینے میں چمکتا ہوا قرآن 

قرآن کے سینے میں چمکتا ہوا عثمانؓ 

یہ وہم نہیں ہے مِرا ایمان ہے نادر 

قرآن کے ناشر کی الگ شان ہے نادر


نادر صدیقی

No comments:

Post a Comment