واعظ کو وظیفے میں اضافے کی تمنا
زاہد کو ہے اکرام انعامات کی خواہش
اک جرم ہے جس کی تلافی نہیں ممکن
اس دیس میں تابندہ روایات کی خواہش
ہم خاک نشیں کوئے سیاست میں نہ آتے
لیکن یہ تھی ہر دور میں حالات کی خواہش
نوابزادہ نصراللہ ناصر
اپنی شادابیٔ غم کا مجھے اندازہ ہے
روح کا زخم پرانا ہے، مگر تازہ ہے
یہی آشفتہ سری دے گی اسیری سے نجات
سر سلامت ہے تو دیوار بھی دروازہ ہے
نوابزادہ نصراللہ ناصر
No comments:
Post a Comment