ایک عنوان کا تجسس ہے کہانی کے لیے
ایک صدمے کی ضرورت ہے جوانی کے لیے
زیست کو ساتھ حوادث کے جواں رہنے دو
کوئی ساحل نہیں بہتے ہوئے پانی کے لیے
اے غمِ زیست نمائش کا تبسم ہی سہی
مے کے بارے میں عدمؔ اتنی خبر ہے ہم کو
چیز اچھی ہے طبیعت کی روانی کے لیے
عبدالحمید عدم
No comments:
Post a Comment