بادشاہا! تیرے اعصاب پہ طاری میں تھی
وہ بھی دن تھے کہ تِری راج کماری میں تھی
درد کب تھا، وہ تِرے دل میں جنوں تھا میرا
اشک کب تھے وہ تِری آنکھ سے جاری میں تھی
یہ بھی سچ ہے کہ مجھے مار دیا ہے تُو نے
ساری دنیا کو پتا ہے، کہ نہیں تم میرے
ساری دنیا کو پتا ہے کہ تمہاری میں تھی
مجھ کو دنیا نے قمرؔ بانٹنا چاہا، لیکن
جس طرف دل تھا ادھر ساری کی ساری میں تھی
ریحانہ قمر
Great ghazal and greatly sung by Wahdat Rameez: search on YouTube
ReplyDeleteI've great pleasure to listen to this great poetry piece, thanks for visiting my blog sir, and please do keep visiting.
Delete